ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / گجرات:12ہزار ملازمت کے لیے 37لاکھ درخواستیں،کانگریس کاحملہ

گجرات:12ہزار ملازمت کے لیے 37لاکھ درخواستیں،کانگریس کاحملہ

Fri, 30 Nov 2018 01:54:01    S.O. News Service

گاندھی نگر:29/نومبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) گجرات میں بے روزگاری کی صورتحال یہ ہے کہ مختلف محکموں میں 12ہزار ملازمتوں کے لئے تقریبا 38لاکھ درخواستیں وصول کی جا چکی ہیں۔ریاستی کابینہ میں مختلف محکموں کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ کے مطابق، 37.7لاکھ درخواستیںآ چکی ہیں۔اس میں سے، 19لاکھ افراد نے پنچایت تلاتی 1800کے عہدوں کے لئے درخواست دی ہے۔یہ اعداد و شمار مزید بڑھ سکتے ہیں کیونکہ درخواست کی آخری تاریخ ابھی تک ختم نہیں ہوئی ہے۔اس معاملے پر ریاستی حکومت کوگھیرتے ہوئے گجرات کانگریس کے صدر امت چھاؤڑانے ریاستی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔لیبر اور روزگار کے وزیر دلیپ ٹھاکرے نے اس پر جواب دیا کہ زیادہ درخواستوں کے آنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ریاست میں بے روزگاری ہے۔دلیپ ٹھاکر کے مطابق لوگ بہتر متبادل کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں پنچایت تلاتی کی نوکری ڈریم جاب کی شکل لے چکی ہے۔اوسط نکالیں تو معلوم ہوتاہے کہ ایک عہدے کیلئے مجموعی طور پر 1055افراد نے درخواست دی ہے۔وہیں تقریبا 484000لوگوں نے فوریسٹ بیٹ گارڈ کی 334جگہوں کے لئے درخواست دی ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ ایک جگہ کیلئے 1449لوگ دوڑ میں ہیں۔وہیں پہلے بہت مقبول پولیس کانسٹیبل کی نوکری کیلئے کافی کمی آئی ہے۔کل 9713جگہوں کے لئے 87600ایپلی کیشنز ہیں۔دلیپ ٹھاکر نے کہا کہ اعداد و شمار اس لئے بھی زیادہ ہو سکتے ہیں کہ بہت سے امیدواروں نے بہت سی ملازمتوں اور کئی اضلاع کے لئے درخواست دی ہوگی۔زیادہ درخواست کا یہ مطلب نہیں کہ ریاست میں زیادہ بے روزگار ہیں۔نجی سیکٹر یا کم پوزیشن میں کام کرنے والے بہت سے نوجوان لوگ بہتر اختیار کے لئے ان ملازمتوں کے لئے بھی درخواست دے رہے ہیں۔


Share: